تربت ، بلیدہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ،دہشتگرد مارا گیا

جمعرات 2 مارچ 2017 11:44

تربت ، بلیدہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ..
تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) تربت کے علاقے بلیدہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے‘ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تربیت کے علاوہ بلیدہ میں ایف سی سرچ آپریشن جاری تھا سرچ آپریشن جس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :