اورلینڈو نائٹ کلب کے حملہ آور کی بیوی کی ضمانت پر غم او غصہ

لوگوں کو منشیات بیچنے کے جرم میں جیل بھیجا جاتا ہے لیکن وہ آزاد ہو گی،حملے میں بچ جانیوالے شہری کا ردعمل

جمعرات 2 مارچ 2017 11:41

اورلینڈو نائٹ کلب کے حملہ آور کی بیوی کی ضمانت پر غم او غصہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) اورلینڈومیں نائٹ کلب پر حملہ آورکی بیوی کو عدالت سے رہائی ملنے پر امریکی عوا م میں غم وغصہ پایاجاتاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں 49 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دینے والے شخص کی بیوی کو عدالت کی جانب سے ضامنت دہے جانے پر شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

عمر متین نامی حملہ آور کی اہلیہ نور سلمان کو ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر اپنے شوہر عمر متین کی مدد کرنے اور قانون کا راستہ روکنے کے ساتھ ساتھ دولتے اسلامیہ کی حمایت کا الزام بھی ہے۔کیلیفورنیا کے وفاقی جج نے فیصلہ دیا کہ نور سلمان عوامی تحفظ کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم انھوں نے دو دن کے لیے فیصلہ پر عمل درآمد معطل کیا تاکہ پراسیکیوٹر کو اپیل کا وقت مل سکے۔

اورلینڈو کے پولیس چیف جان مینا کا کہنا تھا کہ وہ نور سلمان کو آزاد کرنے کے اس فیصلے پر کافی مایوس ہیں۔حملے میں بچ جانے والے شخص کرس ہانسن نے اس فیصلہ پر صدمے کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو منشیات بیچنے کے جرم میں جیل بھیجا جاتا ہے لیکن وہ آزاد ہو گی۔ یہ صورتحال کافی دل دکھانے والی ہے۔ اب راتوں کو دوبارہ سونا مشکل ہوگا۔