پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 مارچ 2017 00:39

پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست
شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017ء) پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے دوسرے پلے آف میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 127 رنز کے ہدف کے تعاقب صرف 82 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔