سندھ میں پختونوں کی پکڑدھکڑ بند کی جائے،سینیٹر سراج الحق کا سید خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

بدھ 1 مارچ 2017 23:20

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور سندھ میں پختونوں کی پکڑ دھکڑ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سید خورشید شاہ سے سندھ حکومت کو اس بارے توجہ دلانے کے لیے کہا ہے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پختونوں کو بلاوجہ پریشان نہ کیا جائے اور ان کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے۔ سید خورشید شاہ نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو یقین دلایا کہ وہ سندھ حکومت کو اس بارے میں فوری توجہ دلائیں گے۔