Live Updates

لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا ء کا پاکستان سپر لیگ میچ کے ٹکٹوں کی قیمت کم کر نے کا مطالبہ

بدھ 1 مارچ 2017 23:01

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء نے پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت سے ٹکٹوں کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار کے نو منتخب صدر ذوالفقارعلی چوہدری سمیت دیگرعہدیداروں نے کہا کہ پی ایس ایل سے وہ دنیا کوپیغام دیں گے کہ دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں اور زندہ دلان لاہور پر امن لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میچ کی ٹکٹوں کی قیمت اتنی ہونی چاہیے تاکہ عام شہری بھی اس اہم میچ کو دیکھ کر لطف اندوز ہوسکے۔وکلاء کا کہناہے کہ وہ پانچ مارچ کو دیگر شہریوں کی طرح جوش و جذبہ سے قذافی سٹیڈیم میں میچ میں شرکت کر کے اس کی رونق کو دوبالا کریں گے اور دہشت گردوں کویہ پیغام دیں گے کہ وہ ان سے ڈرنے والے نہیں۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات