منشیات کے مقدمہ میں خاتون کو تین سال قید

بدھ 1 مارچ 2017 23:49

منشیات کے مقدمہ میں خاتون کو تین سال قید
چنیوٹ ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال نے تھانہ سٹی کے مقدمہ نمبری739/16زیر دفعہ 9Cکا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کوثر بی بی دختر عاشق حسین کو تین سالہ قید کی سزا سنادی ملزمہ پر الزام تھا کہ18جون 2016کے دن جھمرہ چوک پر لیڈی پولیس نے دوران ناکہ اس کی تلاشی لی تو اس سے 1830گرام چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس تھانہ سٹی نے اس کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا ایڈیشنل سیشن جج نے الزام ثابت ہونے پر ملزمہ کو تین سال کی سزا سنادی۔

متعلقہ عنوان :