تجارت،سرمایہ کاری،توانائی کے شعبوں میں علاقائی تعاون میں اضافہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کا سبب ہے،چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ کا ای سی او سمٹ پر اظہار خیال

بدھ 1 مارچ 2017 23:45

تجارت،سرمایہ کاری،توانائی کے شعبوں میں علاقائی تعاون میں اضافہ خطے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ ژانگ ییسوری نے پاکستان کے خطہ میں اقتصادی تعاون تنظیم اور دوسرے فورم کے ذریعے راوبط سازی کی بہتری کیلئے کردارادا کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تجارت،سرمایہ کاری،توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں علاقائی تعاون میں اضافہ، خطے میں خوشحالی اور ترقی کا سبب ہے۔

بدھ کو یہاں 13ویں اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ای سی او کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ وسیع تر علاقائی ترقی کیلئے کمیونیکشن کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی او ممالک کے چین کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ چینی عہدیدار نے کہا کہ ای سی او کے رکن ممالک کے مابین تعاون علاقائی استحکام،ترقی اور خوشحالی کیلئے چین کے ایک سڑک ایک پٹی کے تصورکو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے اثرات خطہ میں امن اور ترقی کیلئے سودمند ثابت ہوں گے ۔چین کا خیال ہے کہ وہ بھی ای سی او ممالک کے ساتھ مل کر اس اجلاس میں مقرر کئے گئے اہداف حاصل کرے ۔ انہوں نے چین کے صدر کی طرف سے جاری ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا اس سمٹ کا مقصد خطے کو خوشحالی کے ذریعے آپس میں جوڑنا ہے جس کا مرکز چین کا ون بیلٹ ون روڈ اور پاک چائنہ اکنامک کوریڈور ہے ۔ ای سی اوپر ایک مبصر کی حیثیت سے کہا کہ چین کامیابی کے ساتھ خطے کے ممالک کو خوشحالی سے جوڑنے پر عمل پیرا ہے ۔

متعلقہ عنوان :