ای سی او کانفرنس کے باعث میٹر وبس کا محدودروٹ (کل ) سے بحال ، ضلعی انتظامیہ او ر ماتحت اداروں کے دفاتربھی دن کی مقامی تعطیل کے بعد دوبارہ کھل جائیں گے

بدھ 1 مارچ 2017 23:44

ای سی او کانفرنس کے باعث میٹر وبس کا محدودروٹ (کل ) سے بحال ، ضلعی انتظامیہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء)اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث محدودکیا گیا میٹرو بس سروس کا روٹ (کل) جمعرات سے مکمل ہو جائے گا جبکہ ضلعی انتظامیہ او راس کے ماتحت اداروں کے دفاتربھی ایک دن کی مقامی تعطیل کے بعد دوبارہ کھل جائیں گے ‘ دوسری طرف وفاقی حکومت کے زیر انتظا م کام کرنے والی وزارتوں اور ڈویژنوں اور ان کے ماتحت اداروں میں چھٹی نہ ہونے کے باوجود حاضری انتہائی کم رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک پلان کے باعث جڑواں شہروں میں مقامی تعطیل تھی جبکہ میٹرو بس کا روٹ بھی کم کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے پاک سیکرٹریٹ سمیت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں سرکاری ملازمین کی حاضری انتہائی کم رہی۔ (آج) جمعرات سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ اور اس کے ماتحت ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے جبکہ میٹرو بس کی سروس بھی بحال ہو گی اور بس اپنا روٹ پورا کرے گی۔ …(رانا+آ چ)