ای سی اوسربراہ اجلاس میں افغان قیادت کی عدم شرکت کے باوجود افغانستان تنظیم کے اقدامات سے فائدہ اٹھائیگا

مغربی پڑوسی ملک کااقتصادی ترقی کے روڈ میپ ‘ فیصلوں ‘ اعلانات ‘ معاہدوں اور ترقی ‘ خوشحالی ‘ علاقائی رابطوں کے ویژن 2025ء کی پاسداری کا عہد

بدھ 1 مارچ 2017 23:44

ای سی اوسربراہ اجلاس میں افغان قیادت کی عدم شرکت کے باوجود افغانستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں اگرچہ افغان قیادت شریک نہیں ہوئی تاہم سرکاری طور پر افغانستان ای سی او کے تمام فیصلوں میں شریک رہا ہے ‘ افغانستان بھی ای سی او کے معاشی استحکام سے متعلق اقدامات کا فائدہ اٹھا سکے گا ، افغانستان نے بھی سربراہ اجلاس میں اقتصادی ترقی کے طے پانے والے روڈ میپ ‘ فیصلوں ‘ اعلانات ‘ معاہدوں اور ترقی ‘ خوشحالی ‘ علاقائی رابطون کے ویژن 2025ء کی پاسداری کا عہد کیا ہے۔

ای سی او کے سربراہ اجلاس کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 دنوں تک رکن ممالک کے مندوبین کی سرگرمیاں جاری رہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے ‘ مشترکہ اعلامیہ کی تیری اور ای سی او ویژن 2025 کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں سرکاری طور پر افغانستان تمام اجلاسوں میں باقاعدہ طور پر نمائندگی رہی۔

(جاری ہے)

سفارتی حلقوں کے مطابق افغانستان بھی مستقبل میں معیشت ‘ تجارت ‘ علاقائی استحکام ‘ عوامی خوشحالی ‘ امن و ہم آہنگی ‘ سے متعلق اقتصادی رابطہ تنظیم کے اقدامات سے مستفید ہو سکے گا۔ اسی طرح افغانستان بھی سرکاری طور پر سربرا اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے رکن ممالک کی کاوشوں میں شریک رہے گا۔ جس کا اس نے سربراہ اجلاس میں عہد بھی کیا ہے۔ …(رانا+ا ع)

متعلقہ عنوان :