سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پنجاب میںپختونوں کی پکڑ دھکڑ پر تشویش کا اظہار

بدھ 1 مارچ 2017 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،ْسوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پنجاب حکومت کی جانب سے پختونوں کی پکڑ دھکڑ اور ان کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور وفاقی اور پنجاب حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کے ایک واقعہ کی آڑ میں گذشتہ 30 سالوں سے دہشت گردی کا شکا ر پختونوں کی پکڑ دھکڑ اور اٴْنہیں ہراساں کرنے سمیت گرفتاریوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیاجائے بصورت دیگر صوبوں کے مابین پائی جانیوالی ہم آہنگی متاثر ہوگی اور پنجابی اور پٹھانوں کو لڑانے والے عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر محمد اقبال کی زیر صدارت چیمبر ہا?س میں اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سوات چیمبر سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر احمد خان ،ْ باجوڑ چیمبر کے صدر لالی شاہ ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدر ذوالفقار علی خان ،ْ سوات چیمبر کے سینئر نائب صدر علی محمد جان ،ْ نائب صدر یوسف علی اور ایگزیکٹو ممبر عدنان خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے دہشت گردی کی آڑ میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں پٹھانوں کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاگیا اور اٴْن سے بدسلوکی پر افسوس کا اظہار کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے قائمقام صدر محمد اقبال نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں پٹھان کاروباری افرادبڑے اور چھوٹے پیمانے پرصنعتیں چلارہے ہیں اور کاروبار کر رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کی تمام انڈسٹریوں میں پنجاب کے سکلڈ لیبر عرصہ دراز سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گذشتہ 30 سالوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں اس صوبے کی بزنس کمیونٹی اورعوام دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تین دہائیوں سے جاری جنگ میں آج تک خیبر پختونخوا کے عوام اس صوبے میں کام کرنیوالے پنجاب کے بھائیوں کو دہشت گردی کے نام پر ہراساں نہیں کیا اور نہ ہی اٴْن کی پکڑ دھکڑ کی گئی لیکن لاہور میںدہشت گردی کے صرف ایک واقعہ کے بعد پختونوں کی پکڑ دھکڑ اور انہیں دہشت گردوں کی نظر سے دیکھنے کا عمل انتہائی افسوسناک اور نفرت انگیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اور بزنس کمیونٹی ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور دہشت گرد چاہے کسی بھی قوم اور زبان سے تعلق رکھنے والے ہوں اٴْن سب کو کیفر کردار تک پہنچانے کی حامی ہیںلیکن پختونوں کے ساتھ بدسلوکی اور اٴْن کی پکڑ دھکڑ کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر پنجابیوں اور پٹھانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کر رہے ہیں جسے حکومت پاکستان بالخصوص پنجاب حکومت ناکام بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر پنجاب اورخیبر پختونخوا کے عوام اور بزنس کمیونٹی میں پائی جانیوالی محبت کو نفرت میں بدلنے کی سازش کر رہے ہیں جسے ہم سب کو مل کر ناکام بنانا ہوگا۔ محمد اقبال حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ گرفتار پختونوں کی باعزت رہائی کی جائے اور پٹھانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگر صوبوں کے درمیان پائی جانیوالی ہم آہنگی متاثر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :