نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ،8مشکوک افراد گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 23:37

نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ،8مشکوک افراد گرفتار
فیصل آباد ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) فیصل آباد پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کے آپریشن کرتے ہوئے 08مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

سی پی او آفس کے پولیس حکام کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرکے ضلع بھر میں ٹائون ایس پیز کی سربراہی میںسرچ آپریشن کیا گیا ۔

سرچ آپریشن میںمتعلقہ سرکل افسران ،ایس ایچ او ز،ایلیٹ فورس اور پولیس اہلکاران نے حصہ لیا ، سرچ آپریشن کے دوران 100مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویریفکیشن کی گئی ،دوران سرچ آپریشن شناخت ثابت نہ کرنے پر 08 مشکوک افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا۔گرفتار افراد کیخلاف ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔