شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے 12مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

بدھ 1 مارچ 2017 23:36

شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے 12مشتبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے 12مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے سلسلے میں پولیس نے لاہورکے مختلف علاقوں میںسرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف اور ان کی بائیو میٹرک تصدیق کی جبکہ شہر میں کرائے مکانوں میں رہائش پذیر افراد کی کرایہ داری ایکٹ کے تحت دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی تاہم میں شناخت ظاہر نہ ہونے کی بنا پر پولیس نے 12مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :