لیسکو نے پی ایس ایل فائنل کے موقع پر بجلی کی بلا تعطیل فراہمی کیلئے فوکل پرسن تعینات کر دیا

بدھ 1 مارچ 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر بجلی کی بلا تعطیل فراہمی کیلئے افسران کو ذمہ داریاںسونپ دی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ ڈائریکٹر آپریشنز اصغررضا کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر زاہد سلیم کنٹرول روم کے انچارج ہوں گے۔ لیسکو نے قذافی اسٹیڈیم کوبلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے تین فیڈرزسے بجلی فراہم کرنے کے انتظامات شروع کر دئیے ہیں۔