لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کی درگا ہ جیسی اہم تنصیبات پریو پی ایس جیسی بنیادی ضرورت کا نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے،ترجمان وزارت پانی وبجلی

بدھ 1 مارچ 2017 23:30

لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کی درگا ہ جیسی اہم تنصیبات پریو پی ایس ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ترجمان وزارت پانی وبجلی نے کہا ہے کہ لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کی درگا ہ جیسی اہم تنصیبات پریو پی ایس جیسی بنیادی ضرورت کا نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ،صوبائی اور مقامی انتظامی اداروں سے توقع ہے کہ وہ اہم مقامات کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے اور اپنی کوتاہی پر دوسروں پر انگلی اُ ٹھانے سے گریز کریں گے۔

بدھ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ سانحہ درگاہ سہون شریف کے افسوس ناک واقع کی متعلق میڈیا میں گردش کرنے والے بیانات کے پیش نظر وزارت پانی و بجلی ریکارڈ کی درستگی کے لئے اپنا موقف واضح کرنا فرض سمجھتی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ معمول کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شام 6بجے سے تھا جس کا درگاہ کی انتظامیہ اور صوبائی سیکورٹی اداروں کو بخوبی علم تھا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی کے لئے اہم مقامات پر متعلقہ انتظامیہ یو پی ایس (UPS) اور سٹینڈ بائی جنریٹرز کے ذریعے لوڈشیڈنگ کے اوقات میں انتظام چلاتی ہیں تاہم یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کی درگا ہ جیسی اہم تنصیبات پر بنیادی یو پی ایس جیسی اہم ضرورت کیوں نہیں استعمال کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ اگر شیڈول لوڈشیڈنگ نہیں بھی کی جائے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے غیر یقینی حالات میں بجلی کے بریک ڈائون جیسے ممکنات سے نپٹنے کیلئے انتظام کیوں نہیں کیا تھا تمام صوبائی اور مقامی انتظامی اداروں سے ہم سب کی توقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآہ ہوتے ہوئے اہم مقامات کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :