اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اپنے اپنے ملک روانہ ہو گئے

بدھ 1 مارچ 2017 23:27

اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک کے سربراہان ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اپنے اپنے ملک روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، ایران کے صدر حسن روحانی، ترکمانستان کے صدر قربان گلی بردی محمدیوف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن بدھ کو نور خان ایئربیس سے روانہ ہوئے، انہیں وزراء اور اعلیٰ حکام نے رخصت کیا۔

وزیر برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات عبدالقادر بلوچ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کو رخصت کیا۔ اس موقع پر انہیں پاکستان میں اپنے قیام کی تصاویر کی البم بھی پیش کی گئیں۔