سی پیک ملکی ترقی میں اہم کردار ادار کرے گا،مخدوم جاویدہاشمی

بدھ 1 مارچ 2017 23:23

سی پیک ملکی ترقی میں اہم کردار ادار کرے گا،مخدوم جاویدہاشمی
ملتان ۔01مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ سی پیک ملکی ترقی میں اہم کرداراداکرے گا،ہمیں خلوص نیت سے کام کرناہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سویل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیاست میں دھڑے بندی نہیں ہونی چاہیے، ہمیں حالات سکھارہے ہیں کہ ہمیں کون ساراستہ اختیارکرناچاہیے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ قائد اعظم ہمارے ماڈل ہیں اورہمیں اپنے پاکستان کی حفاظت کے لئے ہرممکنہ اقدامات کرنے چاہیے ۔اس موقع پرسابق ممبرصوبائی اسمبلی ملک جہانزیب وارن ،ممتازماہرقانون پروفیسر حنیف چوہدری ،ممتا زمعالج ڈاکٹراکمل مدنی ،ماہرتعلیم مسزنعیم ترین سمیت دیگرنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :