ملتان،146جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات اورناجائزاسلحہ برآمد

بدھ 1 مارچ 2017 23:23

ملتان،146جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات اورناجائزاسلحہ برآمد
ملتان ۔01مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 146جرائم پیشہ افرادگرفتارکوگرفتاکررلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم ناصر سے 120 گرام چرس، ملزم لقمان سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم سراج سے 1060 گرام چرس، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم شوکت حسین سے 05 لیٹر شراب، ملزم اللہ ڈتہ سے 4.5 لیٹر شراب، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم ابرار سے 05 ٹن بئیر، ملزم احسن سعید سے 4 ٹن بئیر، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم آصف سے 110 گرام بھنگ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم راشد سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم صدیق سے 35 لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم فرید سے 120 گرام چرس، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم نذیر سے 120 گرام چرس، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم غلام اصغر سے 1460 گرام چرس، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم خوشنود سے 510 گرام چرس، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم سعید سے 2060 گرام چرس، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم عبدالحمید سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم محمد اختر سے 210 گرام چرس، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم ارشد کو شراب کی حالت میں غل غپاڑہ کرنے پر، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم محمد شفیق سے 10 لیٹر شراب، ملزم شفیق سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان عارف ،راشد اور احسن سے پسٹل 30 بور ،ملزم عارف سے پسٹل 30 بور ، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم ممتاز حسین سے پسٹل 30 بور، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم صفدر سے بندوق برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم صفدر، وحید اور عالم زیب ،پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزمان خالد اور عمران کو کرایہ داری ایکٹ کے تحت قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد خالد، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم باسط رضا کو بھیک مانگنے پرقابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم مرید حسین کو اشتہاری مجرم مظہر حسین کو بھگانے، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم محمد صابر کو اشتہاری مجرم محمد عامرکو بھگانے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔جبکہ ملتان پولیس نی110اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔

جن میں سی20کا تعلق کیٹیگری "ای"سے ہے جبکہ90ملزمان کا تعلق کیٹیگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران140نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں431نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی115موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ mn/aht/msc2115

متعلقہ عنوان :