ٹنڈوالہ یار میں حساس اداروںاور پولیس کی جانب سے آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشن شروع، متعدد افراد گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 23:19

ٹنڈوالہ یار میں حساس اداروںاور پولیس کی جانب سے آپریشن ردالفساد کے ..
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر کے بعد ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی حساس اداروںاور پولیس کی جانب سے آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشن شروع ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم مدرسوں ِہوٹلوں اور مسافرخانوں پر پولیس کی کاروائی متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کے حکم کے بعد ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار شہاجان پٹھان نے ضلع ٹنڈوالہ یار کے تمام افسران سے اہم میٹنگ کرنے کے بعد ضلع میں قائم مدرسوں ، مساجد ،امام بارگاہوں ،درگاہوں ،ریلوے اسٹیشن ، مارکیٹس ،تعلیمی اداروں پبلک مقامات پر پولیس تعینات کرنے کے حکم کے ساتھ مشکوک افراد پر نظر رکھنے ،ضلع بھر میں قائم ہوٹلوں اور مسافر خانوں میں مقیم افراد کے بارے میں رپورٹ بنانے کے ساتھ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ بڑھانے کا حکم ضلع ٹنڈوالہ یار میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی دوسری جانب ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار کے حکم پرضلع ٹنڈوالہ یارکے تمام ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دئے پولیس کی جانب سے کی جانے والی ردالفساد کے تحت ضلع ٹنڈوالہ یار کے بارہ تھانوں کی حدود میں قائم ہوٹلوں ،مسافر خانوں درسگاہوں اور مدرسوں میں پولیس کا آپریشن پولیس نے درجنو ں افغانیوں کو حراست میں لے لیا جبکہ پیارولوند پولیس نے دو مشتبہ افغانیوں کو گرفتار کر لیا پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار کئے جانے والے افغانیوںمیں سے ایک شخص عبد الصمد کا تعلق افغانستان کے علاقے پنچوراور دوسرے شخص خدا یرام کا تعلق افغانستان کے علاقے قندھار سے ہے پیارلوند پولیس نے دونوں افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ پولیس نے بھی مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے جن افراد کو حراست میں لے لیا ان میں عالم خان ، روز دین ، سید قمر دین ، سید رحیم ڈنو،سید اصغر ،روح اللہ ،عصمت اللہ ،قربان علی اور محمد عارف ،سید عبد المسید، سید عبد الولی ،امیر محمد ،عبد الخالق ،سید مجیب اللہ ،سید رحیم اللہ ،سید محمد عمران ،سلطان محمد ،شیخ محمد ، صیف اللہ عبد الفتاح ،سید محمد اسماعیل و دیگر شامل ہیں پولیس نے حراست میں لئے جانے والے افراد کی تصدیق کے لئے نادرہ سے ڈیٹا طلب کر لیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ بھی جاری ہے اس حوالے سے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار شہاجان پٹھان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے کی اس آپریشن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر کسی قسم کی کوتاہی کی گئی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :