وزیر داخلہ کی ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے منظم اور مربوط انتظامات پر انتظامیہ ، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کی تعریف

بدھ 1 مارچ 2017 23:16

وزیر داخلہ کی ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے منظم اور مربوط انتظامات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے منظم اور مربوط انتظامات پر انتظامیہ ، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کی تعریف کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر انتظامیہ، سیکیورٹی اور انٹلیجنس اداروں کے کردار کی تعریف کی ہے ، انہوں نے کہا کہ 8 سربراہان مملکت و حکومت کی فول پروف سیکیورٹی اور ایک ہفتے پر محیط پاکستان آنیوالے غیر ملکی وفود کی آمد، رہائش اور نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات قابل تحسین ہیں ، دوران سمٹ جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے تعاون کے مشکور ہیں۔