قلم و کتاب ہی چیلنجز سے نمٹنے کے ہتھیار ہیں صرف تعلیم ہی سے جمہوری حقوق کا حصول ممکن ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی بات چیت

بدھ 1 مارچ 2017 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا کہ قلم و کتاب ہی چیلنجز سے نمٹنے کے ہتھیار ہیں صرف تعلیم ہی سے جمہوری حقوق کا حصول ممکن ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام آج شروع ہونے والے تعلیمی سال کی کامیابی کیلئے اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں تعلیم حاصل کئے بغیر پسماندگی کا خاتمہ ممکن نہیں ، صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ میں یونین کونسل کی سطح مقامی اساتذہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے کردار ادا کریں بلوچستان حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے خطیر رقم مختص کرکے تعلیم کے حصول کی راہ میں رکاوٹیں ختم کردی گئی ہیں عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔

متعلقہ عنوان :