نیشنل ایکشن پلان کے تحت 10ملزمان کے خلاف مقدمات درج

بدھ 1 مارچ 2017 23:12

نیشنل ایکشن پلان کے تحت 10ملزمان کے خلاف مقدمات درج
راولپنڈی۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 10ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان شہزاد ، کرایہ دار جاوید اقبال ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اسحاق ، ممتاز ، اہمیش ، سیکورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر تھانہ سٹی پولیس نے شفقت اللہ ، تھانہ کینٹ پولیس نے شفیق الرحمن ، محمد مصطفی ، تھانہ صدر واہ پولیس نے طارق کے خلاف سیکورٹی آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔