حکومت کیپٹل مارکیٹس کی سہولت اور اس کی موثر ریگولیشن کیلئے ایس ای سی پی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر الحق حجازی کے ساتھ ملاقات میں گفتگو

بدھ 1 مارچ 2017 23:07

حکومت کیپٹل مارکیٹس کی سہولت اور اس کی موثر ریگولیشن کیلئے ایس ای سی ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کیپٹل مارکیٹس کی سہولت اور اس کی مؤثر ریگولیشن کیلئے ایس ای سی پی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر الحق حجازی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کمپنیز بل 2017ء کی تیاری میں ایس ای سی پی کے چیئرمین کے کردار کو سراہا اور قومی اسمبلی سے بل کی حالیہ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایس ای سی پی پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ملک کا کارپوریٹ سیکٹر اور کیپٹل مارکیٹس بہترین عالمی پریکٹسز اختیار کرتے ہوئے اپنی صلاحیت سے مکمل استفادہ کرے جس سے ملک زیادہ معاشی ترقی حاصل کرے گا، میکرو اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد موجودہ حکومت کا یہ سب سے بڑا نصب العین ہے۔

متعلقہ عنوان :