وزیراعظم محمد نواز شریف سے کرغزستان کے وزیراعظم جین بیکوف سورنبائی کی ملاقات‘دونوں رہنمائوں کا تجارت، معیشت، توانائی اور دفاعی تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر زور

بدھ 1 مارچ 2017 23:05

وزیراعظم محمد نواز شریف سے کرغزستان کے وزیراعظم جین بیکوف سورنبائی ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ای سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے وزیراعظم جین بیکوف سورنبائی کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سربراہ اجلاس میں شرکت پر کرغز وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی شرکت سربراہ اجلاس کی تجاویز کو گرانقدر بنانے میں بڑی مفید ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

کرغز وزیراعظم نے سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی اور اپنے اور اپنے وفد کے پرتپاک مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے مئی 2015ء میں اپنے بشکک کے دورہ کا ذکر کیا جو بڑا مفید رہا تھا۔ انہوں نے اس دورہ کے دوران فیصلوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے تجارت، معیشت، توانائی اور دفاعی تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے شاہراتی روابط پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا جو جمہوریہ کرغز کو پاکستان سے ملائے گی۔ دونوں ممالک نے توانائی اور رابطوں کے شعبوں میں جاری کوششوں پر سرگرمی سے کام کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :