سکھر ‘سرکاری وکلا ء کاعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ ‘ مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی

بدھ 1 مارچ 2017 23:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) سکھر میں سرکاری وکلا ء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اوردھرنا دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سرکاری وکلااور و دیگر عدالتی عملہ نے سیشن کورٹ کے احاطے میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہمارے الاؤنسز بڑھائے ، یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافہ کیا جائے ودیگر مسائل حل کئے جائیں ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :