کراچی،ایف آئی اے کی کارروائی، 11 افغانی گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 23:03

کراچی،ایف آئی اے کی کارروائی، 11 افغانی گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے غیر قانونی طور پر مقیم گیارہ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شدگان پاکستان میں کئی بار غیر قانونی اور بغیر سفری دستاویز کے داخل ہوچکے ہیں ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :