وزیراعلیٰ سندھ کی آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس میں ملاقات

ملک کی سیاسی اور صوبے کی انتظامی صورت حال پر تبادلہ خیال ‘آصف زرداری کو سندھ کابینہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی

بدھ 1 مارچ 2017 23:01

وزیراعلیٰ سندھ کی آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس میں ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیبدھ کو بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی سیاسی اور صوبے کی انتظامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،سید مراد علی شاہ نے آصف زرداری کو سندھ کابینہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی، آصف علی زرداری نے دفاتر میں نہ بیٹھنے والے سندھ کابینہ کے ارکان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے ارکان پورے صوبے کے نمائندے ہیں ان کو دفاتر میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے،انہوںنے کہا کہ عام انتخابات میں فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

منتخب نمائندے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو کابینہ کے تمام ارکان کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ کابینہ کے ارکان کو قت کی قدر کرنے کی تلقین کی ہے۔صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔میری کوشش ہے کہ تمام منصوبے وقت پر مکمل ہوں،اس لیے تمام ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہے۔2018تک کئی میگا پروجیکٹس مکمل ہوجائیں گے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرکول پر تیزی سے کام جاری ہے۔سی پیک منصوبے کے حوالے سے گذشتہ روز چین کے قونصلیٹ جنرل سے بھی تفصیلی بات چیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :