وزیر داخلہ کی ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے منظم انتظامات پر انتظامیہ ، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کی تعریف

سکیورٹی کے انتظامات قابل تحسین ہیں ، چوہدری نثار آئی جی اسلام آباد پولیس کی ای سی او کانفرنس کی سکیورٹی پر مامور تمام افسران و جوانوں کو شاباش،تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کااعلان

بدھ 1 مارچ 2017 22:59

وزیر داخلہ کی ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے منظم انتظامات پر انتظامیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے منظم اور مربوط انتظامات پر انتظامیہ ، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹھ سربراہان مملکت و حکومت کی فول پروف سیکیورٹی اور ایک ہفتے پر محیط پاکستان آنے والے غیر ملکی وفود کی آمد، رہائش اور نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات قابل تحسین ہیں۔

بدھ کو انہوں نے کہ کہ دوران سمٹ جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے تعاون کے مشکور ہیں۔ادھر آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے بھی ای سی او کانفرنس کی سکیورٹی پر مامور تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی اورتمام اعلی افسران کو بہترین سکیورٹی انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ تمام افسران ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو لمحہ بہ لمحہ بریف کرتے رہے۔

گزشتہ روز سے ضلع بھر میں ڈیوٹی کو ریڈ الرٹ رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ای سی او کانفرنس کی ڈیوٹی کے لئے اسلام آباد پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی تھیں۔آئی جی نے کہا کہ بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر تمام افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے۔اورجوانوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :