Live Updates

پی ایس ایل جیتنے کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم کی حمایت کر رہا ہوں، نجم سیٹھی نے فائنل کیلئے خصوصی پاس بھجوانے کی پیش کش کی ہے: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی بدھ 1 مارچ 2017 20:36

پی ایس ایل جیتنے کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم کی حمایت کر رہا ہوں، نجم سیٹھی ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017ء) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل جیتنے کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم کی حمایت کر رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بتایا ہے کہ نجم سیٹھی نے ان سے رابطہ کرکے انہیں پی ایس ایل کے فائنل کیلئے خصوصی پاس بھجوانے کی پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم وہ کوشش کر رہے ہیں عام عوام کی طرح ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے جائیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کی سب سے پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی ہے۔ جبکہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھی حمایت کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ وہ کل عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے اور انہیں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے لاہور لے جانے کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات