عوامی تحریک کا سندھ بچائو لانگ مارچ ٹھٹھ پہنچ گیا

سندھ کے عوام کو اب پیپلزپارٹی کے جال سے نکل کر سیاسی بتوں اور کرپٹ لوگوں کی پوجا بند کرنی ہوگی، رسول بخش پلیجو سندھ کے بازی گروں نے دلفریب نعروں کی آڑ میں عوام کو بے وقوف بنا یا ہے اس لئے سندھ بچائو لانگ مارچ کرنا پڑا ہے، لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 22:56

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) عوامی تحریک کا سندھ بچائو لانگ مارچ ٹھٹھ پہنچ گیا جس میں ہزاروں افراد جن میں خواتین کہ بہت بڑی تعداد شامل تھی بدھ کے روز ٹھٹھ سے کراچی کے لئے روانہ ہوا، اس موقعے پر عوامی تحریک کے سربراہ اور نامور بزرگ سیاستدان رسول بخش پلیجو نے این این آئی کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو اب پیپلزپارٹی کے جال سے نکل کر سیاسی بتوں اور کرپٹ لوگوں کی پوجا بند کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)

سندھ کے عوام کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے پیپلزپارٹی نے سندھ کے قومی وسائل کو جس بے دردی سے لوٹ کر اپنے مفادوں کی سیاست کی ہے اس سیاست میں سندھ کے عوام شامل نہیں ہیں، سندھ کے بازی گروں نے دلفریب نعروں کی آڑ میں عوام کو بے وقوف بنا دیا ہے اس لئے سندھ بچائو لانگ مارچ کرنا پڑا ہے رسول بخش پلیجو نے مذید کہا کہ نواز شریف کو سندھ کے عوام میں اب کوئی دلچسپی نہیں رہے ہے اس لئے پیپلزپارٹی کی ناکام ترین حکومت اب سندھ کے عوام پر مثلت ہے انہوں نے کہا کہ کہاں ہے روٹی کپڑا اور مکان اس نااہل حکومت اور پارٹی نے سندھ کے عوام سے یہ تینوں چیزیں چھین لی ہیں سندھ کے عوام کو جموریت کے نام پر لوٹا جارہا ہے اس وقت سندھ کے حالات انتہائی سنگین ہوچکے ہیں اور عوام بھوک، بے روزگاری، کرپشن اور لاقانونیت کی چکی میں پیسے جا رہے ہیں اگر ہم نے اس وقت بھی خاموشی اختیار کی تو قومی مجرم بن جائیں گے اس لئے میں بیماری کے باوجود سندھ بچاو لانگ مارچ کی قیادت کر رہا ہوں، میں سندھ کی عوام کو جگانے آیا ہوں اب وقت آچکا ہے کہ سندھ کے عوام مفادی سیاست کرنے والی پارٹیوں کو پہچان لیں اب ہم سب کو مل کر سندھ بچاو تحریک کو کامیاب کرنا ہے رسول بخش پلیجو نے مذید کہا کہ یہ کیسے جمہوریت ہے جس میں سندھ کے عوام کو نہ پینے کا صاف پانی مل رہا ہے نہ صحت کی سہولیات ہیں نہ بجلی ہے پھر بھی ہم نعروں کے پیچھے بھاگ رہیں ہیں بھٹو کی پیپلز پارٹی تو بے نظیر بھٹو کے ساتھ ہی دفن ہوگئی اب اس پارٹی کا نعرہ صرف مال کماو ہے اس لئے سندھ کی عوام کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں نعروں کے سحر سے نکل کر قومی جدوجہد کرنی ہے۔

متعلقہ عنوان :