وزیراعلیٰ صوبائی مالیاتی کمیشن کااجلاس فوری طلب کریں ،خواجہ اظہار الحسن

بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت دیگر شہر کے دیگر بلدیاتی اداروں کو ملازمین کی تنخوہوں اور پنشنز کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں تشویش ہے ، خط

بدھ 1 مارچ 2017 22:51

وزیراعلیٰ صوبائی مالیاتی کمیشن کااجلاس فوری طلب کریں ،خواجہ اظہار ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ سندھ سے صوبائی مالیاتی کمیشن کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں صوبائی مالیاتی کمیشن کا اجلاس کئی ماہ سے نہ بلائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

خواجہ اظہار الحسن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت دیگر شہر کے دیگر بلدیاتی اداروں کو ملازمین کی تنخوہوں اور پنشنز کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔فنڈز نہ ہونے کے باعث شہر میں مرمتی اور ترقیاتی کام بھی تعطل کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

2016-17 کیلئے جاری عبوری فارمولے کے تحت تقسیم میںکراچی کے ضلع آکٹرائے ٹیکس میں خاطر خواہ اضافی نہیں کیا گیا ۔

مناسب فنڈز نہ ہونے کہ وجہ سے مقامی اداروں کو ائندہ مالی سال کی بجٹ بنانے میں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ صوبائی مالیاتی کمیشن کا اجلاس فوری طلب کیا جائے اور اس اجلاس میں بلدیاتی اداروں کے مسائل ہنگامی طور پر حل کرکے ان کو فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ یہ منتخب بلدیاتی ادارے مکمل طور پر فعال ہو کر عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :