چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کیخلاف سماعت کے دوران درخواست گزار کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنیکی ہداہت

بدھ 1 مارچ 2017 22:43

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کیخلاف سماعت کے دوران درخواست گزار کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کیخلاف سماعت کے دوران درخواست گزار کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہداہت کر دی ۔ گزشتہر وز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے میجر (ر)جاوید اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے ڈیفنس 63۔

(جاری ہے)

Aپلازہ کے ٹینڈر کے لیے اشتہار کیا اور نیلامی میں سب سے زیادہ بولی دینے کے باوجود چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے کسی اور کو ٹینڈر ایوارڈ کر دیا ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فاضل عدالت اس سے قبل چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم جاری کر چکی ہے تاہم عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جارہی ۔استدعا ہے کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :