چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی اکار کی ملاقات

ملاقات میں فوجی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

بدھ 1 مارچ 2017 22:41

راولپنڈی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی اکار نے ملاقات کی جس میں جغرافیائی سٹریٹجک صورتحال اور سلامتی کو درپیش چیلنجز زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی اکار‘ جو 13ویں ای سی او کانفرنس کے لئے پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہیں‘ نے بدھ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔

دونوں شخصیات نے دوطرفہ فوجی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مہمان شخصیت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔