پاکستان نے ای سی او کے رکن ممالک کو سی پیک کا حصہ بننے کی پیش کش کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 مارچ 2017 20:17

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017ء) پاکستان نے ای سی او کے رکن ممالک کو سی پیک کا حصہ بننے کی پیش کش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ای سی او بہت جلد ایک اہم علاقائی اقتصادی بلا ک بن جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ای سی او ممالک کو سی پیک منصوبے میں شمولیت کی پیش کش کی ہے۔ پاکستان نے ای سی او کے رکن ملکوں کو پاک چین معاشی راہداری اور گوادر کی بندرگاہ کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی باقاعدہ پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے رکن ممالک کو پیغام دیا ہے کہ چونکہ سی پیک منصوبے سے خطے میں تجارتی مواقع بڑھیں گے لہذا رکن ممالک کو اس منصوبے میں شمولیت اختیار کرنی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :