فرقہ واریت کی بنیاد پر فسادات پھیلانے میں ناکامی کے بعد دشمن ہمیں صوبائیت اور قومیت پر لڑانا چاہتا ہے، شفیق الرحمن

بدھ 1 مارچ 2017 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) جماعة الدعوةاسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر فسادات پھیلانے میں ناکامی کے دشمن ہمیں صوبائیت اور قومیت پر لڑانا چاہتا ہے ، صوبوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی گھنائونی سازش کے پیچھے چھپے خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ، پختون محب وطن اور پاکستان کی مغربی سرحدوں کے محافظ ہیں ، ان کے خلاف پراپیگنڈا کرکے آپریشن رد الفساد کو کمزور کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ، گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام میںتمام صوبوں کے لوگوں نے مل کر حصہ لیا اور ہمارا رشتہ اسلام کے مضبوط بندھن میں بندھا ہوا ہے ، لسانیت صوبائیت اور فرقہ واریت میں الجھا کرپاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گرد اسی کی بنیاد پر ہمیں تقسیم کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد معاملہ بالکل صاف ہو گیا ہے اور اب تعین کیا جانا چاہیے کہ اس گھنائونی سازش کے پیچھے کون سے خفیہ ہاتھ کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری رائے بالکل واضح ہے اور کسی قسم کا شبہ نہیں ہے کہ پہلے بھی بھارت ہی ایسی سازشیں کرتا آیا ہے اور اب بھی یقینی طور پر بھارتی عناصر کا عمل دخل ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ اعلی اداروں کو کسی بھی قسم کے منافرت پھیلانے والے عناصر یا لٹریچر یا اشتہارات کا جائزہ لینا چاہیے اور اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے دہشت گرد کا نہ کوئی مذہب ہے نہ ہی کوئی صوبہ ہوتا ہے اس لیے آپریشن ردالفساد بلاتفریق کیا جائے اور ملک بھر میں کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :