دہشت گرد ی کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،ملک سے درہشت گردی جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، شاہدہ قدیر

پاکستانی بہادر قوم ہیں ان بزدل دہشت گردوں کی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، چاند بی بی نومنتخب چیئرپرسن یوسی

بدھ 1 مارچ 2017 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر بیگم شاہدہ قدیر نے لاہور،سیون شریف،کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعات کی شدمت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ انسانوں کونشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں،حکومت ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے گی۔

انہوںنے کہاکہ حضرت لعل شہبازقلندر کے مزار اقدس پر بم دھماکے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے،دہشت گردی کی اس واردات میں دہشتگردوں نے ایک ایسی جگہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے جہاں سے پیار اور امن کادرس دیاجاتا ہے،مزاراقدس پر دہشتگردی کی یہ واردات انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہا کہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے استحکام کے دشمن ہیں،ان کے ایسے گھنائونے واقعات سے پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں،ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے،ہم بہادر قوم ہیں ان بزدل دہشت گردوں کی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اوردہشت گردوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے نومنتخب چیئرپرسن یوسی35 اور ویمن اسلام آ باد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبر چاند بی بی نے کہاکہ ملک کے عوام دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت اور پاک افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں،دہشت گردوں کا صفایا ہو کر رہے گا اور ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس جنگ کو جاری رکھاجائے گا،دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملیں گے ۔

متعلقہ عنوان :