فوڈاتھارٹی ٹیم کاچھاپہ،80لیٹرغیرمعیاری دودھ ضائع،متعددکوجرمانے کیے گئے

گڑھی شاہومیں حافظ سویٹس اینڈآئس کریم شاپ کوبھاری جرمانہ عائد،علامہ اقبال ٹاؤن میں پریمیم ڈرنکنگ واٹرکو15ہزارروپےجرمانہ،عزیز بھٹی ٹاؤن میں ہزارہ ہوٹل کو25ہزارروپےجرمانہ کیاگیا۔ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مارچ 2017 20:10

فوڈاتھارٹی ٹیم کاچھاپہ،80لیٹرغیرمعیاری دودھ ضائع،متعددکوجرمانے کیے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017) : گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے گڑھی شاہو میں واقع حافظ سویٹس اینڈ آئس کریم کو زائدالمعیاد اشیاء ،تیار شدہ اشیاء پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ کا لیبل موجود نہ ہونے، اشیاء خوردونوش کو پاؤں کی سطح پر رکھنے اور ملازمین کی ناقص جسمانی حالت کی بنا پر 15ہزا رروپے جرمانہ عائد کیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے شالیمار لنک روڈ پر واقع لاثانی برگرز کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت، اشیاء پر مکھیوں کی بھرمار، گندے فریزرزاور اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے 11ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے پریمیئم ڈرنکنگ واٹر(پروڈکشن یونٹ)کوفرش ٹوٹا ہونے ، جگہ جگہ پانی کھڑاہونے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور پیکنگ ہائی ٹمپریچر پر کرنے کی وجہ سے 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

مزیدکارروائی کرتے جوہر ٹاؤن میں واقع انوارسدرہ ملک شاپ کو اشیاء پر مکھیوں کی بھرمار،جگہ جگہ مکڑی کے جالوں اور ملازمین کی ناقص جسمانی حالت کی وجہ سے3ہزا رروپے جرمانہ عائد کیااور تقریبا 80لیٹرغیرمعیاری دودھ موقع ضائع کر دیا۔

سمن آباد ٹاؤن میں مسلم ٹاؤن موڑ پر واقع نیو المدینہ ہوٹل کو گندے فریزرز، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور غیر معیاری چائے کی وجہ سے2500روپے جرمانہ عائد کیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن میں ہزاراہوٹل کو گندے فریزرز، اوپن کیچن، کھلے کوڑادانوں، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، ہاتھ دھونے کے لیے کوئی انتظام نہ ہونے اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے شاداب کالونی میں واقع اعوان ہوٹل کو کھلی نالیوں، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے ٹاؤن شپ میں واقع ذیشان سویٹس اینڈ بیکرز کو نیلے کیمیکل والے ڈرم ستعمال کرنے، گندے فریزرز،ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے فیروز پور روڈ پر واقع صدیق فوڈز کو حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات، گندے کٹنگ بورڈ اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :