وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹیکسلا میں 30سالہ شخص کو آگ لگانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس، سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 1 مارچ 2017 22:37

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹیکسلا میں 30سالہ شخص کو آگ لگانے کے حوالے سے میڈیا ..
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیکسلا میں 30سالہ شخص کو آگ لگانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہی-وزیراعلی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور متاثرہ شخص کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں-

متعلقہ عنوان :