اقتصادی تعاون تنظیم کی صدارت پاکستان کے حوالے کردی گئی

بدھ 1 مارچ 2017 22:37

اقتصادی تعاون تنظیم کی صدارت پاکستان کے حوالے کردی گئی
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) اقتصادی تعاون تنظیم کی صدارت پاکستان کے حوالے کردی گئی۔ بدھ کو جمہوریہ آذربائیجان کی جانب سے اقتصادی تعاون تنظیم کی روٹیٹنگ صدارت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حوالے کی گئی۔

(جاری ہے)

آذربائیجان نے 16 اکتوبر 2012ء کو 12ویں ای سی او سربراہ اجلاس میں صدارت سنبھالی تھی۔ 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ ای سی او ایک دس رکنی علاقائی تنظیم ہے جس میں ایران‘ پاکستان ‘ ترکی‘ افغانستان‘ آذربائیجان‘ قزاخستان‘ کرغزستان‘ تاجکستان‘ ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :