پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن مفت و معیار ی تعلیم کی رسائی کو پنجاب تما م اضلاع میں ممکن بنائے گی‘طارق محمود

مالی مجبوری اور سکولوں کی غیر دستیابی تعلیم کی بنائ پر تعلیم سے محروم آ?ٹ آف سکول بچے ہماری اولین ترجیح ہیں ‘اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن مفت و معیار ی تعلیم کی رسائی کو پنجاب تما م اضلاع میں ممکن بنائے گی۔ہمارا ہدف صوبہ پنجاب کے آ?ٹ آف سکول بچے ہیںاور یہ ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے کہ مالی مجبوری اور سکولوں کی غیر دستیابی تعلیم کی بناء پر تعلیم سے محروم بچوں کو مفت تعلیم مہیا کی جائے۔

ہمارا مقصد پارٹنر سکولوں کی مفت و معیاری تعلیم کی سہولیات کو معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لاچار بچوں تک فراہم کرنے میں رہنمائی کرنا ہے۔اس کے ساتھ تعمیری جذبہ کے تحت پیف پارٹنر سکولوں میں موجود نامکمل سہولیات کی حقیقت پسندانہ نشاندہی کرنا ہے تاکہ کوئی مشکل تعلیم کے حصول میں رکاوٹ نہ بنے۔یہ بات پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے اپنے دفتر میں منعقدہ محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر فنانس ،پروگرام ڈائریکٹرزاور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایم ڈی پیف طارق محمود نے کہاکہ مفت تعلیم کے لیے نیو سکول پروگرام کے تحت نئے پیف پارٹنر سکول کھولے جائیں گے۔ مفت تعلیم کے منصوبے فائونڈیشن ایسسٹڈ سکول 1546یونین کونسلوں میں لڑکیوں کومفت تعلیم کی فراہمی کے لیے ہائی سکول کھولے جائیں گے۔

جس کی بنائ پر عوام کے اند ر لڑکیوں کو تعلیم دلوانے کی ترغیب میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح پنجاب کے دور دراز علاقوں میں مفت تعلیم عام کرنے کے لیے آئو ٹ آف سکول بچوں کوپیف پارٹنر سکولوں میں داخل کرکے 26 لاکھ بچوں کا ہدف 2018تک مکمل کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے علاقے میں موجود مفت تعلیم کی دستیابی سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ایم ڈی پیف نے کہا کہ مفت نصابی کتابوں کی تقسیم کے عمل کی بر وقت تکمیل تک پہنچانے کے لیے حتی الامکان کوشش کی جائے تاکہ نصابی کتابیں تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل سکولوں میں دستیاب ہوں۔

اسی طرح شفافیت اور اطلاعات تک رسائی کے ایکٹ 2013کے تحت درخواستوں پر جلد از جلد عمل در آمد کیا جائے۔دفتر میں آنے والے سائلین کی داد رسی کے لیے فوری طو ر پر ان کے مسائل کو حل کیا جائے اور ان کے معلاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ پیف پارٹنر سکول مالکان کو بلا تاخیر اور بلاتعطل فنڈنگ کی جائے۔اسی دوران ڈائریکٹر فنانس نے پرفارمنس آڈٹ کے حوالے سے پیف افسران کو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فا?نڈیشن میں شفافیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے یہ آڈٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :