قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے، قمر زمان چوہدری

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے‘ چیئرمین نیب

بدھ 1 مارچ 2017 22:23

قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیبملک سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے،ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،نیب کی بدعنوانی کی روک تھام کی سہہ جہتی پالیسی کے موثرنتائج سامنے آئے ہیں ،2017میں بھی اس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے علاقائی بیور کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب علاقائی بیورو کی 2016ء کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داری سونپی کی گئی تھی، ٹیم نے 27فروری سے یکم مارچ کے دوران سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ چیئرمین نیب کی طرف سے نئے شروع کئے گئے مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر بلوچستان بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

(جاری ہے)

چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کو نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم نے نیب بلوچستان بیورو کی سال 2016ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انسپکشن سے متعلق چیئرمین نیب کو بریفنگ دی اور بلو چستان بیورو کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا تاکہ مستقبل میں ان خامیوں پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ قمر زمان چوہدری نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد جہاں نیب میں بہت ساری اصلاحات متعارف کرائیں وہاں انہوں نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈ کوارٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا،اس نظام کے تحت نیب کے تمام بیوروز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے رواں سال اب تک نیب کے کراچی ، ملتان ،خیبر پختونوا،لاہور،سکھر اور راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ نیب بلوچستان نے 2016ء کے دوران223 میں سے 189 شکایات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا ہے۔

165 انکوائریوں میں سی 107 کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ 37 انویسٹی گیشن میں سے 20 انوسٹی گیشن مکمل کی گئیں۔ نیب بلوچستان نے 20 بدعنوان افراد کو گرفتار کیا اور بدعنوانی کے 14 ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے ۔ نیب بلوچستان نی2016ء کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 1615.509 ملین روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے‘ بدعنوانی سے نہ صرف ترقی کا عمل بلکہ قانون کی حکمرانی دائو پر لگ جاتی ہے‘ اس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے،نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کا اعلی ادارہ ہے،جو کہ آگاہی ،تدارک اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے ،نیب نے بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے معیاری مقداری جائزہ کے مطابق بلوچستان بیورو نے آپریشنل ایفیشینسی انڈیکس میں80.60 فیصد کے ساتھ آئوٹ سٹینڈنگ/ایکسیلینٹ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے نیب بلوچستان بیوروکی کارکردگی کو سراہا اور نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے نیب بلوچستان کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے میرٹ اور شواہد پر قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ ایوولیشن ٹیم کے کام کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :