وزیر اعلیٰ پنجاب سے چینی قونصل جنرل کی قیادت میں وفدکی ملاقات،چینی کمپنی کا توانائی خصوصا ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
پاکستان اور چین نے منصوبوں کی شفاف اور برق رفتار تکمیل کے حوالے سے تاریخ کا نیاباب لکھا ہے 20 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ جس نے دسمبر 2017ء میں مکمل ہونا تھا اب یہ منصوبہ مئی،جون 2017ء میں مکمل ہو گا ،شہبازشریف
بدھ 1 مارچ 2017 22:23
(جاری ہے)
Long Dingbin ) کی قیادت میں توانائی کے شعبے کی چینی کمپنی کے وفدنے ملاقات کی-چینی کمپنی نے توانائی کے شعبہ خصوصا ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا -وزیراعلی شہبازشریف نے چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان خصوصا پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا گیاہی-چینی کمپنی دل کھول کر سرمایہ کاری کرے ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گی-انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی مشکل کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے - سی پیک چین کے صدر کا پاکستان کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے اور سی پیک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے ہیں-اپریل2015ء میں چین کے صدر پاکستان آئے اور 46 ارب ڈالر کے تاریخ ساز منصوبوں پر دستخط ہوئی- معاہدوں کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی تو ان پر حقیقی معنوں میں عملی کام کا آغاز بھی ہو گیا-انہوں نے کہاکہ بعض منصوبے آج آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں اور بعض منصوبے تکمیل کے قریب ہیں - پاکستان سمیت دنیا بھر نے سی پیک کے منصوبوں پر اس تیز رفتاری سے عملدرآمد ہوتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا- پاکستان میں بعض منصوبے اس برق رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں کہ دنیا کی تاریخ بدل رہی ہے -انہوںنے کہاکہ پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کے حوالے سے نیا ورلڈ ریکارڈ بن رہا ہے - یہ ون بیلٹ ون روڈ کا وہ شاندار ویژن ہے جو خطے میں امن اور خوشحالی لائے گا-معاشی اقدامات کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کی تاریخ رقم ہو رہی ہے -انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین نے منصوبوں کی شفاف اور برق رفتار تکمیل کے حوالے سے تاریخ کا نیاباب لکھا ہے -1320 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ جس نے دسمبر 2017ء میں مکمل ہونا تھا اب مئی،جون 2017ء میں مکمل ہو گا -پاکستان میں اس سپیڈ سے منصوبوں کو آگے بڑھانے کی کوئی مثال موجود نہیں، بلا شبہ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے - پاکستان اور چین کے مابین سی پیک کے تحت معاشی تعاون کا جو آغاز ہو ا اس میں بے پناہ اضافہ ہو گا-انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھے گی اور کاروبارکے وسیع مواقع پیدا ہوں گی-سی پیک کے تحت جاری عظیم سفر ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچے گا - ون بیلٹ ون روڈ کے بے مثال ویژن سے پورا خطہ مستفید ہوگا - چینی کمپنی کے سربراہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کے شعبہ خصوصا ٹرانسمیشن سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں-چینی کمپنی گلوبل انرجی انٹر کنکشن ڈویلپمنٹ اینڈ کارپوریشن آرگنائزیشن (GEIDCO )کے وفد میں چن ژکیانگ (Mr.Chen Zhiqiang )اور دیگر شامل تھی-صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی، چیئرمین قائداعظم سولر پارک لمیٹڈ کمپنی چوہدری عارف سعیداور چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات بھی اس موقع پر موجود تھی-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.