ای سی او سمٹ کی سیکورٹی پرا سلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات ہونے کے باعث عدالت میں حوالاتی پیش نہ کئے جاسکے

سینکڑوں مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

بدھ 1 مارچ 2017 22:19

ای سی او سمٹ کی سیکورٹی پرا سلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات ہونے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) وفاقی دارالحکومت میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سیکورٹی پر اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات ہونے کے باعث عدالت میں حوالاتی پیش نہ کئے جاسکے، سینکڑوں مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی، تفصیلات کے باعث گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اقتصادی تعاون کی تنظیم کے اجلاس کے باعث مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا تھا جبکہ اجلاس کی سیکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی تھی، تاہم سپریم کورٹ سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں میں تعطیل نہیں کی گئی تھی مگر پولیس کے سمٹ کی سیکورٹی پر مصروف ہونے کے باعث ضلعی عدالتوں میں حوالاتی پیش نہ کئے جا سکے جس کے باعث تمام مقدمات بنا کارروائی کے ملتوی ہو گئے، جبکہ وکلاء نے بھی چھٹی کا فیصلہ کرتے ہوئے ججز سے درخواست کی تھی کہ وہ مقدمات مین غیر متوقع فیصلہ جات نہ کریں، مقامی تعطیل اور شہر مین سخت سیکیورٹی اقدامات کے باعث ضلع کچہری ویرانے کا منظر پیش کر رہی تھی کیونکہ وکلاء سمیت سائلین نے بھی تعطیل کی وجہ سے کچہری کا رخ نہ کیا۔

وقار)

متعلقہ عنوان :