پختونوں کو ٹارگٹ کرنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں: آئی جی پنجاب

muhammad ali محمد علی بدھ 1 مارچ 2017 20:03

پختونوں کو ٹارگٹ کرنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں: آئی جی پنجاب
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017ء) آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پختونوں کو ٹارگٹ کرنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی جانب سے پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پختونوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے وضاحت کی ہے کہ ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق آپریشنز جاری ہیں۔ منڈی بہاءالدین پولیس کے جعلی ایڈوائزری لیٹر پر پراپیگنڈا غلط  ہے۔ آپریشن کی آڑ میں کسی شہری کوعلاقے، رنگ و نسل اور فرقہ کی بنیاد پر نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ لیکن اگر کسی کو ناجائز ہراساں کرنے کی شکایت ملیں تو پھر اس پرعدم برداشت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :