فیصل آباد، پیپلز پارٹی موجودہ دہشتگردی کی سنگینی کے پیش نظر حالات کو خراب نہیں کرنا چاہتی، چوہدری پرویز اشرف

خد اکرے اعلی عدلیہ پانامہ کیس کا فیصلہ ملک وقوم کی حقیقی بہتری کیلئے کرے،رہنماپیپلز پارٹی وسابق وزیر ہائوسنگ وفزیکل پلاننگ

بدھ 1 مارچ 2017 22:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد جموں کشمیر کے رہنماوسابق وزیر ہائوسنگ وفزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک حالات اور موجودہ دہشتگردی کی سنگینی کے پیش نظر حالات کو خراب نہیں کرنا چاہتی، خد اکرے اعلی عدلیہ پانامہ کیس کا فیصلہ ملک وقوم کی حقیقی بہتری کیلئے کرے کیونکہ آج تک پیپلز پارٹی کو عدالتی انصاف نہیں ملا، وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کو فوری لگا دیں ۔

(جاری ہے)

دھاندلی ‘دھونس اور چمک کی بدولت ’’اے جے کے ‘‘کی اسمبلی میں پہنچے والے وزراء اور ن لیگی حواریو کی بدزبانی کو فوری روکے ورنہ جیالے حکومت آزاد کشمیر کا چلنا دوبھر کردیں گے ہم اپنی قیادت کی بے جاکردار کشی ہرگز ناقابل قبول ہے ہم منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل آباد کے راہنما نور حسین بھٹو کے والد گرامی کی وفات پر افسوس ہے ہمارا ہر کارکن عظیم اور پارٹی کا اثاثہ ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویز اشرف نے فیصل آباد پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ڈویثرنل صدر چوہدری خادم حسین کے ہمراہ پارٹی رہنما نور حسین بھٹو کشمیری کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعدپارٹی کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد شفیع ‘محمدپرویز ‘حسن افضال ‘راجہ زمان ‘غلام فرید ‘محمد شعیب ‘چوہدری رفیق خادم ‘محمد بلا ل ودیگر رہنما سمیت کارکنان موجود تھے انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی مخالفین بے جاہرزہ سرائی کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں پانامہ لیکس میں ’’تخت شریف ‘‘کا جنازہ نکلنے والا ہے وفاقی حکومت جتنا وقت ’’پانامہ کے ہنگامہ ‘‘کے دفاع میں برباد کررہی ہے کاش اپنے انتخابی وعدے اور دعوے پوری کرنے میں عملی کردار ادا کرتی۔