بہاول پور، اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کرتے ہیں، سید ذیشان اختر

بدھ 1 مارچ 2017 22:15

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور سید ذیشان اختر ،نائب امیر نصراللہ ناصر ،جنرل سیکرٹری عرفان انجم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17روپے تک ہوشرباء اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم مصنوعات کوبھجوانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل اضافہ تشویش ناک ہے۔

اس سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات مزیدبڑھ جائیں گے۔ملک کی20کروڑ عوام کوپہلے ہی کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں مگر پاکستان میں اضافہ کرکے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی بجائے باربار اضافہ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کامظہر ہے،اس فیصلے کوفی الفور واپس لیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اوگراکی سمری کے مطابق پٹرول2.96پیسے ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 2روپی60پیسے،مٹی کے تیل کے نرخوں میں17روپی55پیسے اور لائٹ ڈیزل کے نرخوں میں10روپی94پیسے اضافے کی بات کی گئی ہے۔ حکومت اور ماتحت ادارے ٹیکسوں کی بھر مار اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روزاضافے کے ذریعے عوام کے خون پسینے کی کمائی کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

برسراقتدار افراد اپنی مدت کے تقریبا4سال مکمل کرنے جارہے ہیں مگر ان کی کارکردگی سے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملا۔خوشحالی کانعرہ لگانے والے کشکول ہاتھوں میں اٹھائے قرضوں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کی سمری کو فی الفور مسترد کیاجائے تاکہ عوام کے مسائل میں مزید اضافہ نہ ہو

متعلقہ عنوان :