Live Updates

شاپنگ کا کبھی شوق نہیں رہا ،20سال سے ایک شو میں ملنے والے سوٹ پہن رہا ہوں ، عمران خان

تنہا رہتا ہوں کبھی بھوکھا اور پیاسا سو جاتا ہوں اور اکثر اپنے نوکروں کے گھر کا کھانا منگوا کر کھا لیتاہوں ، چیئرمین تحریک انصاف شوکت خانم سے لے کر یونیورسٹی تک سب اس لئے کیا ہے میرے ملک کے غریب مستفید ہوسکیں ، انٹرویو

بدھ 1 مارچ 2017 22:13

شاپنگ کا کبھی شوق نہیں رہا ،20سال سے ایک شو میں ملنے والے سوٹ پہن رہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاپنگ کا شوق نہیں ہے ایک شو میں شلوارقمیص پہننے کی آفر ہوئی اور کہا گیا کہ اس شو میں جتنے بھی سوٹ پڑے ہوں گے وہ آپ کو گفٹ کئے جائینگے پھر وہ اتنے شوٹ ملے کہ 20 سال تک وہی سوٹ پہنتا رہا نئے خریدنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئی۔ تنہا رہتا ہوں کبھی بھوکھا اور پیاسا سو جاتا ہوں اور اکثر اپنے نوکروں کے گھر کا کھانا منگوا کر کھا لیتاہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران کیا‘ عمران خان نے مزید کہا کہ امریکن سفیر مجھ سے ملنے آیا تو سب نے اپنے نوکروں سے کہا کہ یار کچھ بندوبست کرلینا۔

انہوں نے پہلے سبز چائے دے دی بعد میںتھوڑی قیمت والے بسکٹ لے آئے وہ بھی پیکنگ میں تو امرکی سفیر خود پیکنگ سے نکال کر کھاتا بھی رہا اور ہنستا بھی رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے پاس اگر پیسہ آجائے تو اس پر ہسپتال اور سکولز کو فنڈ دے کر خوشیاں بٹور لیتا ہوں۔ کبھی نہیں سوچا کہ جینز کی پینٹ کے ساتھ بوٹ پہنوں میں جو مل گیا حتیٰ کی چپل پہن کر گھومتا رہتا ہوں‘ عمران خان نے مزید کہا کہ شوکت خانم سے لے کر یونیورسٹی تک سب اس لئے کیا ہے کہ میرے ملک کے غریب مستفید ہوسکیں ‘ دس گارڈ بھی رکھ سکتا ہوں بہتر ہے جو تنخواہ ان کو دوں وہی ہسپتال کو دے دوں ۔ (عابد شاہ/ظفر ملک)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات