کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

اشتہاری مجرمان سمیت154 جرائم پیشہ،مشتبہ ، منشیات فروشوں اور48 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار گرفتا، اسلحہ اور منشیات برآمد

بدھ 1 مارچ 2017 22:13

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی ، کینٹ اور رورل سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 26 اشتہاری مجرمان سمیت154 جرائم پیشہ،مشتبہ ، منشیات فروشوں اور48 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا۔

جبکہ قماربازی کے اڈے پر چھاپہ لگا کر 11 قماربازوں کو بھی دھر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزپشاور سجاد خان کی نگرانی میں پشاورکے سٹی ، کینٹ اور رورل سرکلز کے مختلف تھانہ جات ،تھانہ بھانہ ماڑی، فقیر آباد،ہشتنگری،گلبہار،دائودزئی اور پشتخرہ وغیرہ کے مختلف علاقوںمیں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 26 اشتہاری مجرمان سمیت154 جرائم پیشہ،مشتبہ ، منشیات فروشوں اور48 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کوگرفتار کرکے انکے قبضے سی3 عدد کلاشنکوف،11عدد پستول،398 عدد کاتوس ،6.5 کلو گرام چرس اور4 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیئے گئے جبکہ فقیر آباد پولیس نے قماربازی کے اڈہ پر چھاپہ لگا کر 11 قماربازوں کو گرفتار کرکے آلات قمار بازی بھی برآمد کر لیا