سی پیک کے تناظر میں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سرکاری حکام کو چینی زبان سیکھنے کی سفارشات

بدھ 1 مارچ 2017 22:09

سی پیک کے تناظر میں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سرکاری حکام کو چینی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) سی پیک کے تناظر میں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سرکاری حکام کو چینی زبان سیکھنے کی سفارشات کی گئی ہے جبکہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں بھی طلباء اور سی پیک کے منصوبے سے وابستہ تاجروں ، سرکاری افسران ،ماہرین کو چینی زبان سیکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایات کی ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے زیرصدارت اکتیس جنوری کوہونے والے اجلاس میں سی پیک کے تناظر میں چینی زبان سیکھنے اور دیگرفنی تربیت کا نظام ہونے کی ہدایات کی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ سی پیک کے منصوبے میں چینی انجینئرز اور چینی ماہرین کے ساتھ ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے افسران اور ملازمین کے لئے چینی زبان کا سیکھنا لازمی قرا ردیا جا رہاہے جبکہ بعض صوبائی وزراء کو بھی ہدایات کی جا رہی ے کہ وہ بھی چینی زبان سیکھیں ۔ جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عملے کو بھی پنجاب کی طرز پر چینی زبان سیکھنے کی ہدایات کی ہے ۔