پاکستانیوں کا میٹھے کے استعمال میں دینا میں پانچویں نمبر

بدھ 1 مارچ 2017 21:57

پاکستانیوں کا میٹھے کے استعمال میں دینا میں پانچویں نمبر
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء)ملک میں چینی کے استعمال میں آئے روز اضافہ ہو رہاہے پاکستانیوں کا میٹھے کے استعمال میں دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے ہر پاکستان ایک ماہ میں پونے تین کلو اور روزانہ تقریباً دو چائے چمچ میں ، اور سافٹ ڈرنک یا بیکری کی منصوعات کی صورت میں بارہ سے چودہ چمچے اور سال میں تقریباً 32کلو چینی کھا رہا ہے۔

پاکستانی چینی عالمی مارکیٹ کے مہنگی ترین چینی شمار کی جاتی ہے چینی کا سب سے زیادہ استعمال سافٹ ڈرنکس ، آئسکریم ، چاکلیٹس ، بیکری اور مٹھائی کے استعمال میں ہوتا ہے جو کہ کل پیدوار کا ساٹھ فیصد ہے ۔ اور باقی چاے اوردیگر چیزوںی میں استعمال کیا جاتا ہے خیبر پختونخوا کے شہری سب سے زیادہ چینی اور گڑ استعمال کرتے ہیں ملک کے آبادی بیس کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اورپندرہ سال پہلے صرف چھ فیصد آبادی شگر کے مریض تھی ۔

(جاری ہے)

مگر چینی کے بے جا استعمال سے ہر پانچواں شخص شوگر کے مرض میں مبتلا ہے ۔ دنیا میں سب سے کم چینی کا استعمال چین میں ہوتا ہے ۔ جبکہ بھارت اور ترکی میں چینی زیادہ استعمال کی جاتی ہے ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں مٹھائیوں ، بیکریوں کی سب سے زیادہ دکانیں ہیں مختلف اقسام کے مٹھائیاں صوبے بھر میں فروخت ہو رہی ہیں ۔ جس میں چینی سب سے زیادہ استعمال ہو رہی ہے ۔