ملک کی کل آبادی کا 60 فیصد نواجوانوں پر مشتمل ، مستقبل میں نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے،محمد زبیر

سندھ کے ہر نوجوان کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ،گورنرسندھ

بدھ 1 مارچ 2017 21:48

ملک کی کل آبادی کا 60 فیصد نواجوانوں پر مشتمل ،  مستقبل میں نوجوان ملک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا 60 فیصد نواجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں مستقبل میں نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے ، سندھ کے ہر نوجوان کے لئے سندھ گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ،یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے مستقبل کے لیڈروں کی تیاری خوش آئند ہے امید ہے ماضی میں جو غلطیاں و کوتاہیاں سیاستدانوں سے سرزد ہوئی وہ یہ نوجوان لیڈر نہیں دہرائیں گے کیونکہ یہ تربیت یافتہ نوجوان ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں یوتھ پارلیمنٹ ممبرز 2017 ء کی تقریب حلف برداری سے کیا ۔ اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چیئر مین رضوان جعفر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یوتھ پارلیمنٹ جدید پاکستان تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے اس مہم کے ذریعہ پورے ملک کے نوجوان اپنے شہروں کی بہتر اندا ز میں خدمت کرسکیں گے ، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر نئی سوچ اور تعمیر کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے اس ضمن میں ،میں ہر لمحہ آپ نوجوانوں کے ساتھ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام City Thinkers Forum جدید پاکستان تحریک ، یوتھ پارلیمنٹ پروفیشنل فورم ، یوتھ پارلیمنٹ ڈیبٹ کونسل ،روڈ سیفٹی پروگرام اور Campus Drive قابل تعریف ہیں خاص طور پر سندھ کے تعلیم اداروں میں یوتھ پارلیمنٹ کے Chapters قائم ہونے سے طلبہ یونین کا خلا یوتھ پارلیمنٹ پُر کرسکے گی ۔

متعلقہ عنوان :